ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی، 2 خواتین سمیت 6 افراد گرفتار

انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران راولپنڈی سے 2 خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق گرفتار ملزمان میں اعزاز احمد، سفر طفیل، سہیل، بلال سلیم اور دو خواتین شامل ہیں۔
ملزمان بیرون ملک ملازمتوں کے بہانے شہروں سے کروڑوں روپے ہتھیا چکے ہیں۔
ایف آئی اے کے ریکارڈ کے مطابق ملزم اعجاز نے برطانیہ بھجوانے کے نام پر شہریوں سے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے بٹورے۔
طفیل اور سہیل کے خلاف دو مقدمات اور متعدد انکوائریاں چل رہی ہیں۔