ٹیسٹ کرکٹ کو پرکشش بنانے کےلیے نئی اسکیم متعارف

کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیسٹ کرکٹ کو پرکشش بنانے کے لیے نئی سکیم شروع کر دی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے رواں سیزن میں لکی ڈرا کا اعلان کیا گیا ہے
جس کے ذریعے شائقین کسی بھی ٹیسٹ کے لیے ٹکٹ حاصل کرکے گولڈن ٹکٹ لکی ڈرا کا حصہ بن سکیں گے۔
لکی ڈرا جیتنے والے چھ شائقین کو ٹکٹوں کے ساتھ اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اپ گریڈ شدہ ٹکٹوں سے شائقین کھلاڑیوں کے دستخط شدہ بلے جیت سکیں گے۔
ساتھ ہی اسے کھلاڑیوں سے ملنے اور پچ پر چلنے کا موقع ملے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کا نیا سیزن ستمبر سے شروع ہوگا۔
آسٹریلوی کھلاڑی سکاٹ بولینڈ کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی نئے سیزن کے لیے بہت پرجوش ہیں۔