ٹیکس زیادہ ہیں اور بجلی کے بم گر رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیکسز زیادہ ہیں اور بجلی کے بم گر رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت نے احتجاجی تحریک شروع کر رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 لگا کر عوام کے احتجاج کو نہیں روکا جا سکتا۔ کب تک دفعہ 144 لگا کر عوام کی آواز کو دبایا جائے گا؟
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے،
غیر قانونی ٹیکسز کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔
ساہیوال واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے، کہتے ہیں ہم نے پنجاب میں بہت اچھا کام کیا۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ آپ روزانہ ڈاکٹروں کی بھرتی کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کی غلامی تسلیم ہے۔