ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، فلوریڈا میں بارش کا امکان کم

امریکا اور آئرلینڈ کے میچ سے قبل فلوریڈا میں بارش کا امکان کم ہوگیا ہے۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جس کے باعث آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول میچز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایونٹ میں امریکا کا اہم میچ جمعہ کو فلوریڈا میں آئرلینڈ کے خلاف ہے اور اس میچ میں آئرش ٹیم کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہوگی اور بارش کے باعث میچ نہ کھیلا گیا تو امریکا سپر میں چلا جائے گا۔