پاکستان بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے حلف کے بعد انہیں مبارکباد دے گا

پاکستان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری کے بعد انہیں مبارکباد دے گا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے انتخابی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے اور بھارتی صدر کی جانب سے نریندر مودی نے باضابطہ طور پر وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
نریندر مودی کل شام مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے اور حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے کہا ہے کہ پاکستان نریندر مودی کو حلف برداری کے بعد مبارکباد دے گا۔