پاکستان سپر ایٹ میں جائے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان اہم میچ ہوگا، میچ کے دوران بارش کا امکان ہے۔
آئرلینڈ کے خلاف امریکہ کی جیت پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گی، چاہے میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہو جائے
لیکن اگر آئرلینڈ میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان کا سفر ابھی ختم ہو جائے گا۔
آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔
EcoWeather.com کے مطابق امریکا میں صبح 7 بجے بارش کا امکان ہے جب کہ صبح 8 بجے موسم صاف ہونے کا امکان ہے۔
اسی طرح صبح 8:00 سے 11:30 تک بارش کا 34 سے 49 فیصد امکان ہے، جبکہ دوپہر 12 بجے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔