وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہے، پی ٹی آئی نے سیاست کو بدنام کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کے دوستوں کو کبھی دشمن نہیں کہا،
سیاست بہت ضروری ہے مسائل کا حل بات چیت ہے
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ رؤف حسن پر حملہ بلاجواز ہے، واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے، حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا تھا کہ ہم ایک پارٹی چھوڑ کر سب کے ساتھ سیاست کر کے ملک کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔
سینیٹر مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ ہمیشہ معیشت کو آگے لے جانے کی بات کرتی ہے ۔