پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول حتمی منظوری کیلئے آئی سی سی کو بھیج دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول حتمی منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھیج دیا ہے۔
آئی سی سی کو بھیجے گئے شیڈول کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوگی۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم افتتاحی میچ اور ایک سیمی فائنل کی میزبانی کرے گا۔
کراچی مجموعی طور پر 3 میچز کی میزبانی کرے گا، راولپنڈی سیمی فائنل سمیت 5 میچز کی میزبانی کرے گا جب کہ ٹورنامنٹ میں کل 15 میچز ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر کی جگہ جدید کارپوریٹ بکس بنائے جائیں گے۔
پوری عمارت کو گرایا نہیں جائے گا کیونکہ ڈریسنگ روم حال ہی میں بنائے گئے ہیں اس لیے وہ اپنی جگہ پر رہیں گے،
فضل محمود اور عمران خان انکلوژرز میں تماشائیوں کی گنجائش بڑھائی جائے گی اور موجودہ انکلوژر کے پیچھے والی دیوار کو اونچا کیا جائے گا۔