پاکستان میں 5G کے پہلے مرحلے کا آغاز

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی تقرری کے لیے اظہار دلچسپی کی دعوت دی ہے۔
بین الاقوامی کنسلٹنٹ پاکستان میں 5G کے آغاز کے لیے رپورٹ تیار کرے گا اور پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی خدمات کے لیے ٹی او آر جاری کرے گا۔
بین الاقوامی کنسلٹنٹ صنعت اور ٹیلی کام آپریٹرز سے مشاورت کرے گا تاکہ بین الاقوامی معیارات کے مطابق سپیکٹرم جاری کرنے کا طریقہ کار تیار کیا جا سکے۔
کنسلٹنٹ سپیکٹرم فی میگا ہرٹز کی قیمت روپے اور ڈالر میں طے کرے گا۔
کنسلٹنٹ سپیکٹرم کی فی میگا ہرٹز لاگت کا تعین روپے اور ڈالر میں کرے گا، اس کے علاوہ کنسلٹنٹ سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے ایک آسان ادائیگی کا منصوبہ بھی ترتیب دے گا۔
وفاقی حکومت 5G سپیکٹرم نیلام کرے گی۔