چین کے بعد پاکستان نے روس کے گیم چینجر پراجیکٹ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے گزشتہ سال اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں پاکستان کو نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی
اور بات چیت کا عمل شروع کر دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کامیابی سے 10 لاکھ ٹن روسی خام تیل درآمد کیا ہے جب کہ پاکستان اور رشین فیڈریشن کے درمیان زراعت میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پیک کے ساتھ ساتھ پاکستان آئی ٹی سی میں سلک روڈ استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے، رشین فیڈریشن سے پاکستان میں لکڑی درآمد کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔