پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کو مکمل سپورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے،
بجٹ ووٹنگ کے دوران بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو بھی ایوان میں موجود ہوں گی، پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے ارکان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں
پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم این ایز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بجٹ ووٹنگ کے وقت اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔
اور بغیر اطلاع غیر حاضر رہنے والے ایم این اے کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نوازشریف، حمزہ شہباز بجٹ منظوری کے وقت ایوان میں نہیں ہوں گے،
نوازشریف، حمزہ شہباز نے مکمل بجٹ سیشن سے رخصت لے رکھی ہے۔