پاکستان اس ماہ کے آخر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام افغانستان پر ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
ذرائع کے مطابق افغانستان پر اقوام متحدہ کی عالمی کانفرنس 30 جون سے یکم جولائی تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوگی۔
تیسری افغان کانفرنس میں افغانستان کے خصوصی نمائندے آصف درانی سمیت پاکستانی وفد ملک کی نمائندگی کرے گا،
کانفرنس میں افغان طالبان حکومت کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
جس میں ترقی، انسداد منشیات اور سیکیورٹی کے امور میں نجی شعبے کی شمولیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاکستانی وفد دیگر ممالک کے وفود سے بات چیت کرے گا۔