بینکوں سے ڈالر کا انخلا بند ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی وجہ بینکوں کے ڈالر کے ذخائر میں اضافہ ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے ڈالر کے ذخائر 160 ملین ڈالر سے بڑھ کر 14 ارب 38 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔
بینکوں کے ڈالر کے ذخائر 174 ملین ڈالر سے بڑھ کر 5.28 بلین ڈالر ہو گئے جبکہ سٹیٹ بنک کے ڈالر کے ذخائر کم ہو کر 9.13 ارب ڈالر ہو گئے۔