خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی بدولت پاکستان کے معدنی ذخائر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
ریکوڈک منصوبے میں بہت سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے
جبکہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معدنیات کے شعبے میں ایک الگ ڈویژن قائم کیا گیا ہے۔
مقامی نوجوانوں کی ترقی کے لیے بیرک گولڈ اور آرٹ فاؤنڈیشن کے درمیان شراکت داری ظاہر کرتی ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے۔
مائننگ سیکٹر سے متعلق مائننگ فنڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان اور کویت کے اشتراک سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
معدنی ذخائر کی تلاش کے لیے جی آئی ایس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ گلابی نمک کے لیے 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور مائنز اینڈ منرلز کمپنی کے قیام سے کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں مدد ملے گی جو کہ مخلصانہ کوششوں سے بہت مفید ثابت ہو رہی ہے۔
حکومت اور عسکری اداروں کے تعاون سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

پاکستان کے محل وقوع میں معدنیات کے بیش بہا ذخائر موجود
-