پشاور میں الیکٹرانک سیگریٹ، وپیس اور نکوٹین پاؤچ پر پابندی عائد

ضلعی انتظامیہ نے الیکٹرانک سگریٹ، ویپس اور نیکوٹین پاؤچز پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے ارد گرد ای سگریٹ، ویپس اور نکوٹین پاؤچز کی فروخت سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ اکیس سال سے کم عمر نوجوانوں کو ای سگریٹ، ویپس اور نکوٹین پاؤچ فروخت کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔
محکمہ صحت کے اس لیو ویل اقدام کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔