پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران وزرا اور اپوزیشن ارکان میں ہاتھا پائی

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی وزرا اور اپوزیشن ارکان میں ہاتھا پائی ہو گئی۔
پنجاب اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کیا جا رہا تھا کہ اس دوران اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی کی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
اپوزیشن ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے جمع ہوکر احتجاج کیا۔
اپوزیشن ارکان نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں، اس دوران بعض حکومتی ارکان نے اپوزیشن ارکان کو بٹھانے کی کوشش کی
تاہم دونوں فریقین کے درمیان شدید ہاتھا پائی ہوئی جس سے ارکان آپس میں الجھ پڑے۔
اس موقع پر پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی ایوان میں آگئی اور حالات کو قابو کرنے کی کوشش کی۔