پنجاب بھر میں آئندہ 7 روز کے لیے جلسے، جلوس، ریلیاں اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلسوں، جلوسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
محکمہ انصاف کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ پورے پنجاب میں فوری طور پر امن و امان برقرار رکھنے اور انسانی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔
پابندی کا نفاذ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا، خطرات کے پیش نظر عوام کا ہجوم دہشت گردوں کا آسان ہدف ہوسکتا ہے،
عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ جمعرات، جون تک کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ حکم کی تعمیل کو یقینی بنائے گی۔