پنجاب حکومت نے 5 بڑے اضلاع میں الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان کر دیا

آئندہ بجٹ میں الیکٹرک بس منصوبے کے لیے خطیر رقم مختص کی جائے گی۔
پنجاب کے 5 بڑے شہروں لاہور، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، بہاولپور میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔
الیکٹرک بسوں کے منصوبے پر 50 ارب روپے لاگت آئے گی۔ نئی سکیم کے تحت پنجاب میں 630 یک طرفہ بسیں خریدی جائیں گی۔
نئی بسیں پاکستانی سڑکوں اور ٹریفک کے مطابق تیار کی جائیں گی۔ بسوں کی تعمیر کے لیے مختلف نجی کمپنیوں سے تخمینہ لیا جائے گا۔
پنجاب حکومت الیکٹرک بسوں کی خریداری کے حوالے سے مختلف چینی کمپنیوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔