پنجاب حکومت کا زرعی اراضی کے غیر قانونی کمرشل استعمال سے متعلق نیا قانون بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے زرعی اراضی کے غیر قانونی تجارتی استعمال کو روکنے اور کمرشل منصوبوں کے ماسٹر پلان کی نگرانی کے لیے نیا قانون بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ لاہور میں ہوا
جس میں زرعی اراضی کے غیر ضروری کمرشل استعمال کو ریگولرائز کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ بغیر منصوبہ بندی کے زرعی اراضی کو کمرشل کرنا ماحولیات کے لیے بھی خطرہ ہے،
بغیر منظوری کے رہائشی منصوبوں کو ریگولرائز کرنا ضروری ہے، کمرشل منصوبوں کے ماسٹر پلان کی نگرانی کے لیے نیا قانون بنایا جائے گا۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے مزید کہا کہ مجوزہ قانون کے تحت تمام معاملات کو ایک پلیٹ فارم سے مانیٹر کیا جائے گا
، انہوں نے مزید کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے نمائندوں نے کمیٹی کے ایجنڈے سے اتفاق کیا۔