پنجاب میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اعلان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پوری ریاست میں جلسے جلوسوں، دھرنوں اور دیگر سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر نافذ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل ہی 10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی تھی۔