پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ مزید بگڑ گیا

پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے خط کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ اس لیے بگڑ گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے خط کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔
الیکشن کمیشن نے 25 اپریل کو پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2002 میں ترامیم کے حوالے سے خط لکھا تھا اور پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون بنانے کی ہدایت کی تھی۔
پنجاب حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کرانے کا قانون بنایا ہے
تاہم الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ای وی ایم کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن نہیں۔
الیکشن کمیشن نے قانون میں ترمیم کے لیے پنجاب حکومت کو متعدد خطوط لکھے تھے اور ترمیم کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔