پنجاب میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ، ایک دن میں 279 مریض رپورٹ

گرم موسم کے باعث پنجاب بھر میں خسرہ کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے باعث صورتحال تشویشناک ہے،
ہسپتالوں میں اس انفیکشن کی علامات ظاہر کرنے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بچہ خسرہ سے جاں بحق ہوا جبکہ 279 دیگر متاثر ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق شیخوپورہ سے 38، فیصل آباد سے 34، لاہور سے 29 اور گوجرانوالہ سے 25 بچے سرکاری ہسپتالوں میں آئے۔
بہاولپور میں 24، ملتان میں 15، راولپنڈی میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے۔