پنجاب کابینہ نے سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دیدی ‘عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دے دی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دے دی ہے۔
سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بہت سے ممالک ہمیں سکھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ اقلیتوں کے حقوق کیا ہیں، مذہبی اقلیتیں ہمیشہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ترجیح رہی ہیں،
پنجاب حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ جب وزیراعلیٰ نے حلف اٹھایا تو انہیں معلوم تھا کہ عوام کا پہلا مسئلہ مہنگائی ہے،
اس لیے انہوں نے سب سے پہلے مہنگائی کے حوالے سے اجلاس بلایا۔
وزیراعلیٰ نے اپنا گھر اپنا چھٹ پروگرام کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ 14 اگست کو اس منصوبے کا باضابطہ افتتاح کریں گے،
49 ہزار ارب روپے قرضہ لے کر منصوبہ لگانے کے باوجود پچھلی حکومت یہ کام نہ کرسکی، اور وزیر اعلیٰ نے ہر ایک کو یہ بائیک فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔