پنجاب کا قرضہ گندم کی مد میں صفرہوجائےگا‘عظمٰی بخاری

عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ گندم کی صورت میں پنجاب کا قرضہ صفر ہو جائے گا، پنجاب کا قرضہ اس وقت 1685 ارب روپے ہے۔
پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سوات میں ہونے والے سانحہ پر بہت دکھ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سینیٹیشن ورکرز کو بھی نوازا، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ملک میں ایک جیسے افسران ہیں
فرق لیڈرشپ کا ہے، دیگرصوبوں میں آلائشیں آج بھی سڑکوں پرپڑی ہیں
مریم نواز سے پہلے پنجاب پر 1708 ارب روپے کے واجبات تھے۔ پنجاب پر اب 1685 ارب روپے کا قرضہ ہے،
پنجاب کے وزیر اطلاعات نے کہا گندم کی مد میں پنجاب کا قرضہ صفر ہو جائے گا، اس سے قبل 5 افراد کا گروہ پنجاب کو لوٹتا تھا۔