پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی ہے۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا ایکشن لیتے ہوئے 30 کلومیٹر سے زائد سفر کے کرایوں میں 10 روپے کمی کا فیصلہ کیا ہے
، ٹکٹ پر کرایہ چسپاں کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ ٹرانسپورٹ یونین کے وفد سے ملاقات کے بعد کیا گیا، کرایہ کم کرنے پر ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی
، ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کرایہ کم نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،
تمام اسسٹنٹ کمشنرز کل سے گاڑیوں کے کرایوں کے بارے میں تحقیقات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔