پیوٹن کم جونگ ان سے ملاقات کے لیے شمالی کوریا پہنچ گئے

روسی صدر ولادی میر پیوٹن شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ پہنچ گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سے ملاقات کے لیے پیانگ یانگ پہنچ گئے ہیں۔
پیوٹن اور کم جونگ ان کی آخری ملاقات گزشتہ سال ستمبر میں ہوئی تھی تاہم 2000 کے بعد پیوٹن کا یہ پہلا دورہ پیانگ یانگ ہے۔
دونوں ممالک ہتھیاروں کے کسی معاہدے کے وجود سے انکار کرتے ہیں لیکن گزشتہ سال فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔
شمالی کوریا کے بعد پیوٹن ویتنام کا دورہ کریں گے جو روس کا پرانا اتحادی ہے۔
روسی صدر کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی امور پر بات چیت متوقع ہے۔