عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک نہ پہنچنے کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی آمدنی میں اضافے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
وفاقی بجٹ 2024-25 میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے نفاذ اور پٹرولیم لیوی بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے،
اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے تک کی جاسکتی ہے جو کہ اس وقت صفر ہے۔