پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔
ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ بجٹ اجلاس میں تمام ارکان کی شرکت یقینی بنائی جائے
اس سے قبل شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی جانب سے بنائی گئی نئی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ہوا۔
شراکت داری کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پیپلز پارٹی کی تحریری تجاویز پر چار گھنٹے تک بحث کی گئی
تاہم شراکت داری کے معاہدے پر عمل نہ ہونے کی شکایات کے باعث اجلاس کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا۔
انہوں نے پنجاب کے ترقیاتی فنڈز میں اضافے اور فنڈز جلد جاری کرنے پر زور دیا۔
حکومتی وفد نے پیپلز پارٹی کو یقین دلایا کہ اس کی تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔