پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی بجٹ پر تحفظات سامنے آگئے

پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی بجٹ پر اعتراضات اٹھائے جانے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےقائل کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کا ایجنڈا صرف پیپلز پارٹی کے خلاف عوام کی ناراضگی دور کرنا تھا۔
وزیر داخلہ نے پیپلز پارٹی کے تحفظات سنے، بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ تحریری معاہدے پر عمل نہیں کیا،
حکومت کا اہم اتحادی ہونے کے باوجود حکومت نے بجٹ کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی۔
بجٹ اجلاس سے بائیکاٹ اسی وقت ختم ہوگا جب ن لیگ معاہدوں کی پاسداری کرے گی،
وزیر داخلہ نے تحفظات دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس سے قبل محسن نقوی نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔