پی آئی اے کون خرید رہا ہے؟

نجکاری کمیشن کی تشکیل کردہ پری کوالیفیکیشن کمیٹی نے پی آئی اے پروکیورمنٹ میں دلچسپی رکھنے والی 8 میں سے 6 پارٹیوں کو پی آئی اے پروکیورمنٹ کے لیے اہل قرار دیا۔
ان کمپنیوں میں 4 پاکستانی نجی ایئرلائنز، ایک نجی کمپنی شامل ہیں جب کہ 3 دیگر نجی کمپنیوں نے مختلف کمپنیوں کے اشتراک سے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی
، نجی ایئرلائنز فلائی جناح، ایئر بلیو اور عارف نے دلچسپی کا اظہار کیا۔
سیرین ایئر، ایئر سیال اور لیبرٹی ڈہرکی (Liberty Daharki) پاور لمیٹڈ نے پاک ایتھانول کی سربراہی میں پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس کے علاؤہ پائنیر (Pioneer) سیمنٹ لمیٹڈ، (Artistic) آرٹسٹک ملینرز لمیٹڈ، اے این ایس کیپیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ اور میٹرو ونچرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے وائے بی ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی سربراہی میں جبکہ بلیو ورلڈ ایوی ایشن اور آئی آر آئی ایس کمیونیکیشن لمیٹڈ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بلیو ورلڈ سٹی کی سربراہی میں پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔