پی آئی اے کی حج پرواز میں دھماکے کی آواز کے بعد ہنگامی لینڈگ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی حج پرواز کو درجہ حرارت میں اضافے کی وارننگ کے باعث ریاض ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج پرواز رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی۔
کارگو میں زیادہ درجہ حرارت کی وارننگ کے بعد فلائٹ کیبن کو جدہ سے موڑ کر ریاض ایئرپورٹ پر اتار دیا گیا۔
طیارے میں سوار ایک مسافر نے بتایا کہ دوران پرواز طیارے میں دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد طیارے نے جدہ سے رخ موڑ کر ریاض ایئرپورٹ پر لینڈ کیا
اور ہنگامی لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو طیارے سے اتار کر منتقل کردیا گیا۔