پی ٹی آئی پر پابندی اچھی روایت نہیں ہو گی:ڈاکٹر عارف علوی

سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانا اچھی روایت نہیں ہوگی۔
سابق صدر عارف علوی اتوار کو لاہور تشریف لائے اور پی پی 161 کوٹ لکھپت میں پی ٹی آئی کے جاں بحق کارکن لطیف رفیق کے گھر گئے،
جہاں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
سابق صدر نے مرحوم کے صاحبزادوں بلال لطیف اور حمزہ لطیف سے ملاقات کی اور مرحوم لطیف رفیق کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔
سابق صدر کے ہمراہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی، بی پی ایل اکاؤنٹس کمیٹی کے ارکان شیخ وقاص اکرم، عمران نیازی، فرید منیر، عمر رفیق اور محمد علی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر عارف علوی نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا اچھی روایت نہیں ہوگی، ماضی میں ایسی پابندیوں کے نتائج اچھے نہیں آئے۔