پی ٹی آئی کو خصوصی نشستیں دی جا سکتی ہیں۔جسٹس اطہر من اللہ

سپریم کورٹ میں خصوصی نشستوں کے لیے سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر سماعت کل صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فل کورٹ بینچ نے اپیلوں کی سماعت کی۔
جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، محمد علی مظہر، عائشہ ملک، اطہر من اللہ، سید حسن اظہر رضوی، شاہد وحید، عرفان سعادت خان اور نعیم اختر افغان پر مشتمل ہے۔
سماعت کے آغاز پر سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کے روبرو دو الگ الگ درخواستیں ہیں،
پشاور ہائی کورٹ میں ہماری حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے کے خلاف درخواست آئی تھی،
سپریم کورٹ نے پہلی سماعت پر پشاور ہائی کورٹ کا متعلقہ فیصلہ معطل کر دیا ہے۔