پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں سزاؤں کو معطل کرنے کی درخواستیں مسترد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطل کرنے اور عدت کیس میں سزا برقرار رکھنے کی درخواست مسترد کرنے پر پارٹی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر 7، 7 فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے،
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہم فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے، اس معاملے میں کوئی پیچیدگی نہیں۔
بانی پی ٹی آئی اور دیگر کی رہائی سے قبل حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ ہمیں اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا قانونی حق ہے،
یہ میاں بیوی کا معاملہ ہے، اس معاملے کو سیاست زدہ کردیا گیا ہے،
کل اسمبلی میں بر ملا کہا کہ جب تک میرے وزیر اعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی، بشریٰ بی بی، چوہدری اعجاز، میاں محمود الرشید، حسان نیازی، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید، عالیہ حمزہ سمیت ہمارے تمام اسیر رہنماؤں کی رہائی اور ان پر عائد الزامات ختم کیے جانے تک کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی۔