پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کیلئے اہم اعلان کر دیا

پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کے لیے اہم اعلان کر دیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے موبائل فون فراڈ میں استعمال ہونے والی 1500 سے زائد سمز کو بلاک کیا ہے اور 838 ایس ایم ایس شکایات درج کی گئی ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق رواں سال 6 ہزار 298 فراڈ کالز اور 4 ہزار 838 ایس ایم ایس شکایات درج کی گئیں،
جب کہ واٹس ایپ کے ذریعے 782 فراڈ کی شکایات موصول ہوئیں جب کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر فراڈ کی 487 شکایات موصول ہوئیں
، 1,401 موبائل فونز کے آئی ایم ای آئیز بھی بلاک کر دیے گئے ہیں۔