ملتان میں عید پر جنک فوڈ کھانے سے شہری گیسٹرو کا شکار ہونے لگے۔
ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گیسٹرو کے 166 مریض لائے گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نشتر اسپتال ملتان میں 55، چلڈرن کمپلیکس میں 49، ڈسٹرکٹ اسپتال میں 23، ٹاؤنز اسپتال میں 22 مریض رپورٹ ہوئے۔
طبی ماہرین کے مطابق شہری گوشت کھانے میں بے احتیاطی نہ کریں اور پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ کریں۔