چیئرمین کرکٹ بورڈ اور قومی ٹیم کی کپتانی کی بار بار تبدیلی پر لوگ ہم پر ہنستے ہیں، وسیم اکرم

سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ اور قومی ٹیم کی کپتانی میں بار بار تبدیلیوں کی وجہ سے لوگ ہم پر ہنستے ہیں
۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا، شاہین آفریدی کو لایا گیا، وہ ایک سیریز ہار گئے،
اس دوران چیئرمین بدل گئے، انہوں نے کپتان تبدیل کرنے کی بات کی تو شاہین کو ہٹا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جب کرکٹ کی دنیا میں یہ سب ہوتا ہے تو لوگ ہم پر ہنستے ہیں۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اگر شاہین آفریدی کو کپتان بنایا جاتا تو آپ کو اس بچے کو ایک سال کا وقت دینا چاہیے تھا اور پھر کپتان تبدیل کرنا چاہیے۔
سابق کپتان نے کہا کہ وہ ہم سے پوچھتے نہیں، یہ اچھی بات ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ سے دور ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ شاہین آفریدی وکٹ لینے والے باؤلر ہیں خاص طور پر وہ نئی گیند سے وکٹیں لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ شاہین آفریدی اگلی گیند یا یارکر کریں گے لیکن پھر بھی وہ وکٹ لے لیتے ہیں۔