سیلز ٹیکس میں اضافے سے چینی، گھی، صابن اور مصالحہ جات سمیت مختلف اشیا مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت پر سیلز ٹیکس 18 سے 19 فیصد ہے۔ سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافے سے گھی 5 سے 7 روپے فی کلو مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافے سے صابن 2 روپے فی کلو، شیمپو 15 سے 20 روپے اور سینکڑوں الیکٹرانک اشیاء مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافے سے سینکڑوں میک اپ اشیاء مہنگی ہونے کا خدشہ ہے جب کہ سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافے سے کپڑوں کی درجنوں اشیاء مہنگی ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
اس کے علاوہ چمڑے کی درجنوں اشیا، مصالحہ جات، چائے اور کافی کی پتی، درجنوں برانڈڈ بیکنگ آئٹمز، درجنوں نوڈلز، اسپگیٹی اور پاستا آئٹمز، بچوں کے ناشتے کے درجنوں سیریلز اور جیم جیلیوں سمیت درجنوں مارملیڈ آئٹمز پر بھی سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔ ایک فیصد اضافہ مہنگا ہونے کا امکان ہے۔