آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
ICCT20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کا آخری بین الاقوامی میچ تھا
کیونکہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہو گئے تھے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے بھی ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیوڈ وارنر کا 15 سالہ بین الاقوامی کریئر ختم ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد انٹرنینشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا۔
اس سے قبل ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل وارنر کے ایک روزہ کیرئیر کا آخری میچ تھا
جبکہ انہوں نے رواں سال جنوری میں پاکستان کے خلاف کیرئیر کا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔
ڈیوڈ وارنر نے 112 ٹیسٹ میچز، 161 ون ڈے اور 110 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کی۔