کابل میں جاکرکہاتھاہمارےتعلقات اچھےہوناخوش آئندہوگا،خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کابل جا کر خوشی ہوگی کہ ہمارے تعلقات اچھے ہوں گے لیکن افغانستان سے ہماری سرزمین پر دہشت گردی برآمد کی جارہی ہے۔
قومی اقتصادی بجٹ 2024-25 کی منظوری کے لیے بلائے گئے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ افغانستان سے دہشت گردی ہوتی رہی تو ہم جواب دیں گے،
ہم عوام کی حفاظت کریں گے۔ ملک کی سلامتی کے لیے جواب دینے کا حق ہے۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کامزید نے کہا تھا کہ وہ کابل گئے تھے اور کہا تھا کہ اچھے تعلقات ہوں گے،
افغانستان پر سیاست نہ کی جائے۔ یہ لوگ طالبان کو عہدوں کی پیشکش کرتے رہے۔