کارگل جنگ میں ہتھیار دیکر بھارت کی مدد کی تھی، اسرائیلی سفیر

بھارت میں اسرائیل کے سابق سفیر ڈینیئل کارمین نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے 1999 میں کارگل جنگ کے دوران پاکستان کو اسلحہ فراہم کر کے بھارت کی مدد کی تھی
اور اب نئی دہلی غزہ میں اسرائیل کی جاری پیش قدمی کی حمایت کر رہا ہے۔ اسرائیلی سفیر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے
جب بھارت سے 27 ٹن دھماکہ خیز مواد سے لدے ایک کارگو جہاز کے غیر اعلانیہ طور پر اسرائیلی بندرگاہ پہنچنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
اسرائیل کے Ynetnews کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈینیئل کارمون نے کہا کہ اسرائیل ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس نے پاکستان کے ساتھ جنگ ​​کے دوران بھارت کو ہتھیار فراہم کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیں ہمیشہ یاد رکھتا ہے کارگل جنگ کے دوران اسرائیل ان کے ساتھ تھا ۔
بھارتی اس بات کو نہیں بھولتے اور (غزہ میں اسرائیلی جارحیت) میں احسان چکا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سفیر ڈینئیل کارمون 2014 سے 2018 تک بھارت میں اسرائیل کے سفیر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 1999 کی کارگل جنگ کے دوران اسرائیل نے گائیڈڈ گولہ بارود اور ڈرون سمیت فوجی سامان اور سامان فراہم کیا۔