حکومت نے قومی اقتصادی بجٹ 2024-25 میں سٹیشنری پر عائد 10 فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے کا عندیہ دیا،
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ کاپی پنسل اور رجسٹر سمیت سٹیشنری مہنگی نہیں ہو گی۔
سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں قومی اقتصادی بجٹ 2024-25 کی تجاویز اور سفارشات کی منظوری دی گئی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سٹیشنری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے سے 2 سے 3 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔
اپوزیشن لیڈر محسن عزیز نے کہا کہ مہنگی سٹیشنری کی وجہ سے غریب طبقے کے بچوں کو تعلیم نہیں دی جا سکے گی۔