کروڑوں روپے مالیت کی جعلی ادویات کی کھیپ برآمد کر لی گئی

پشاور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی جعلی ادویات کی کھیپ برآمد کر لی گئی
جب کہ کاروبار میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق پشاور میں پہلی کارروائی گلبہار انعام صنم چوک پر کی گئی جس کے دوران 50 کروڑ روپے مالیت کی جعلی ادویات برآمد کی گئیں۔
فیڈرل انویسٹی گیشن کی جانب سے دوسری کارروائی شعیب نامی ملزم کے گھر پر کی گئی جہاں سے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے کی جعلی ادویات برآمد ہوئیں۔