گوجرانوالہ میں قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا۔
گوجرانوالہ کی مقامی عدالت میں شہری منظور قادر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، ٹیم کے ارکان اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سمیت سلیکٹر کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں ٹیم پر پابندی کی حمایت کی گئی ہے۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ، قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر اور کوچ، چیف سلیکٹر، سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) گوجرانوالہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹیم پر پابندی لگائی جائے، سلیکشن کمیٹی کو ختم کیا جائے اور پی سی بی کے اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں،
کرکٹ پر سالانہ اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں جو کہ پاکستانی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق ہمارے کھلاڑی اپنے اور پیسے کے لیے کھیلتے ہیں
، انہیں پاکستان کی عزت کی کوئی پروا نہیں۔