کینیا کی بندرگاہ پر پھنسے پاکستانی چاول کے1300 کنٹینرز چھوڑ دیے گئے

کینیا کی بندرگاہ پر پھنسے پاکستانی چاول کے 1300 کنٹینرز کو چھوڑ دیا گیا۔
وزارت تجارت نے پاکستانی چاول کے کنٹینرز کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی مداخلت کے بعد ممباسا بندرگاہ پر پھنسے ہوئے تھے۔
وزارت تجارت نے کہا کہ جام کمال کی طرف سے کینیا کی وزارت تجارت کے حکام کو ایک خط لکھا گیا
جس میں تاخیر کی وجہ بحیرہ احمر کی صورتحال بتائی گئی، کینیا کی حکومت نے صفر ریٹ پر 1300 کنٹینر جاری کیا۔