گورنر سندھ کا کرایہ داروں کو مفت سولر پینل فراہم کرنے کا اعلان

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عید پر کراچی کے شہریوں کے لیے عید کی بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا۔
پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہوگا، ایس آئی ایف سی آرمی چیف کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
تمام ممالک اس ملک میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ بارڈر پر شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
گورنر سندھ نے 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے کرایہ داروں کو مفت سولر پینل فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کامران ٹیسوری نے عید کے بعد ایک جاب پورٹل بنانے کا وعدہ بھی کیا تاکہ اہل نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمتیں دلانے میں مدد ملے۔
گورنر سندھ نے روڈ کرائم کے متاثرین کے ورثاء میں 20 ہزار راشن بیگ بھی تقسیم کیے اور 20 ہزار راشن بیگ آج تقسیم کیے جائیں گے۔