گیس کا بحران مزید شدید ہوگیا، شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

لاہور میں گیس کا بحران مزید گہرا ہوگیا، بیشتر علاقوں سے گیس ختم ہوگئی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی انتہائی کم فراہمی کے باعث پورے شہر میں گیس کا پریشر کم ہوگیا
جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
لاہور کے علاقے: مسلم ٹاؤن، اچرا، شاہ جمال، اسلام پورہ، سمن آباد، چوبرجی، گڑھی شاہو، نسبت روڈ، گوالمنڈی، فیروز پور روڈ کے اطراف کے علاقے، کاہنہ، سبزہ زار، ہربنس پورہ، جوہر ٹاؤن، کوٹ عبدالمالک، شاہدرہ گیس غائب سگیاں پل اور دوسرے علاقوںشامل ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ غریبوں کے لیے مہنگا سلنڈر اور ایندھن خریدنا ممکن نہیں، حکومت فوری طور پر گیس کی سپلائی بحال کرے،
شہری گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث ناشتہ اور کھانا بنانا مشکل ہو گیا ہے۔
سوئی گیس حکام خاموش تماشائی بن گئے، شہریوں نے گیس بند کرنے کا کوئی شیڈول بھی جاری نہیں کیا،
شکایتی مراکز شکایات سے بھر گئے، کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔