ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم

حکومت نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر سبسڈی ختم کردی۔
بجٹ دستاویز کے مطابق نئی ٹیکنالوجی کی بدولت ہائبرڈ اور نارمل گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے فرق کی وجہ سے 2013 میں ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی۔
بجٹ دستاویز میں کہا گیا کہ اب جبکہ دو قسم کی گاڑیوں کی قیمتوں میں فرق کم ہو گیا ہے اور ہائبرڈ گاڑیوں کی ملکی پیداوار شروع ہو گئی ہے،
اب مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لیے یہ رعایت واپس لی جا رہی ہے۔