اسد قیصر نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم ہماری زمین پر بنا لیکن اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اپنے حالیہ بیان میں خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین روز سے خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ بدترین ہے۔
لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس میں عوام کا قربانی کا گوشت خراب ہو رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا بدلہ خیبرپختونخوا سے لیا جا رہا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کی ہے۔