ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے: یوسف رضا گیلانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ صرف بجٹ کا مسئلہ نہیں، وہ پہلے بھی کہہ چکے تھے کہ پنجاب میں اسپیس چاہتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہو گیا ہے۔
مذاکرات کے بعد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت ہوئی ہے لیکن بات ایک ملاقات میں مکمل نہیں ہوسکتی،
کچھ معاملات ایسے ہیں جن کا تعلق وزیراعظم سے ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جو لکھی ہوئی باتوں کا فیصلہ ہوا ہے اسے مکمل کیا جائے، جو بجٹ بنایا جا رہا ہے اس پر پیپلز پارٹی کی رائے لی جائے،
یہ صرف بجٹ کی بات نہیں، انہوں نے یہ بھی کہا تھا پہلے ہم پنجاب میںاسپیس چاہتے ہیں، کچھ نکات پر عمل ہوا، کچھ رہ گئے ہیں۔